پاکستانکھیل

مستقبل میں پاک بھارت میچ کا موقع ملا تو فیصلہ زمینی حقائق دیکھ کر کریں گے، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت لیجنڈز کرکٹ میچ کی اچانک منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسرے میچ کے لیے پرجوش تھے اور توقع تھی کہ ہزاروں شائقین ایک اور شاندار مقابلے سے لطف اندوز ہوں گے۔ ان کے بقول، اگر مستقبل میں دوبارہ پاک بھارت میچ کا موقع ملا تو فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھ کر کریں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کرکٹ کھیلنے آئے تھے، نہ کہ سیاست کرنے۔ انڈین کمیونٹی اچھی اور تعلیم یافتہ ہے، ملاقات اور خوشگوار ماحول کی امید تھی، مگر ایک آدھ منفی عنصر سب کچھ بگاڑ دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر انہیں اندازہ ہوتا کہ میچ ان کی موجودگی کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے، تو وہ خود ہی پیچھے ہٹ جاتے۔ کھیل پہلے آتا ہے، شاہد آفریدی بعد میں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ماضی میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کرکٹ کے ذریعے بہتر ہوئے تھے، لیکن جب کھیل کو سیاست کا رنگ دیا جائے تو ماحول خراب ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button