پاکستان

جمشید دستی کی نااہلی کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

 

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کے بعد اس معاملے میں فیصلہ سنایا۔

تحریری حکم میں عدالت نے این اے-175 مظفرگڑھ کے انتخابی شیڈول کو معطل کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن کی 14 جولائی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو بھی روک دیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی 27 اے کے نوٹس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

جمشید دستی نے اپنی نااہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں اب ان کی درخواست پر تفصیلی سماعت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button