پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی فوج کو مبارکباد

راولپنڈی:راولپنڈی: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی اور چینی مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر، دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ پاک فوج کے سینئر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کی مسلح افواج نے ملکی دفاع اور عالمی امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو غیر متزلزل، قابلِ اعتماد اور آزمائشوں میں ثابت قدم قرار دیا۔

چینی سفیر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button