پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

 

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران احتیاط برتی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button