برلن: پرتگال اور جرمنی نے فلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ کے دیرینہ مسئلے پر بین الاقوامی سطح پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پرتگالی وزیر خارجہ پاولو رینگل کے مطابق ان کا ملک آئندہ ماہ فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ادھر جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز نہ ہوا، تو جرمنی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔
اس سے قبل فرانس سمیت یورپی یونین کے 14 ممالک اقوام متحدہ میں "نیو یارک کال” پر دستخط کر چکے ہیں، جس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی حمایت کی گئی تھی۔
فلسطین کی ریاستی حیثیت کے حق میں یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے کے باعث خطے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔




