بین الاقوامی
Trending

سابق آر ایس ایس ترجمان یشونت شندے کے انکشافات: بی جے پی اور آر ایس ایس کی دہشت گرد سرگرمیوں کا پردہ فاش

 

نئی دہلی: سابق آر ایس ایس ترجمان یشونت شندے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ شندے کے مطابق، ہندوتوا نظریے پر مبنی یہ تنظیمیں ریاستی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی سازش کرتی ہیں۔

یشونت شندے نے مہاراشٹرا کے بم دھماکوں اور 2006 کے ناندیڑ دھماکے کی ذمہ داری آر ایس ایس کے افراد پر ڈالی اور کہا کہ آر ایس ایس کے رکن اندریش کمار نے انہیں دہشت گرد کارروائیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنگ آباد کی مسجد کو نشانہ بنانے کے لیے بھی آر ایس ایس نیٹ ورک نے بم بنانے کی تیاری کی، جبکہ کارکنان راکیش دھاوڑے اور روی دیو بم بنانے کی تربیت میں ملوث تھے۔ روی دیو عرف مِتھن چکرورتی بم سازی میں مہارت رکھتا تھا اور راکیش دھاوڑے روزانہ بم سازوں کی تربیت کرتا تھا۔

یشونت شندے نے ان تمام ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھارتی عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مودی حکومت اور آر ایس ایس پر انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ یہ تنظیمیں مسلمانوں پر جھوٹے الزامات لگانے کے ساتھ خود بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں، جبکہ حکومت ان جرائم کو چھپاتی ہے۔

یہ انکشافات بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور ریاستی معاونت یافتہ دہشت گردی کے حوالے سے شدید بحث اور سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button