پاکستان
Trending

لاہور میں بارش سے موسم سہانا، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

لاہور میں  موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ شہر بھر میں جاری بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

مال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، اچھرہ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، مزید بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش نے گرمی سے نجات دلا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button