پاکستان
Trending

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’دوستی-2‘‘ کامیابی سے مکمل

 

تاجکستان کے فخرآباد بیس پر پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’دوستی-2‘‘ کا انعقادہوا۔ مشق میں پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو بٹالین کی دو ٹیمیں اور تاجکستان کی اسپیشل فورسز کی چار ٹیمیں شامل تھیں۔

مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ تربیت کے ذریعے تکنیکی اور عملی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔ دونوں ممالک کے دستے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مشق کی اختتامی تقریب میں پاکستان کے  کرنل محمد معاذم ظفر مہمان خصوصی تھے جبکہ تاجکستان کے اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ اس مشق سے دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور علاقائی سلامتی میں تعاون کو فروغ ملا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button