پاکستان
Trending

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کڑے اقدامات کی منظوری دے دی

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کو 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔

ترمیمی بل کے مطابق پہلی بار خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے اور دوبارہ خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا بغیر لائسنس کام کرنے والی جگہ کو سیل کیا جائے گا جبکہ مشینری، آلات، ٹینک اور کنٹینرز ضبط کرکے نیلام بھی کیا جائے گا۔

لائسنس کی تجدید نہ کروانے والے مراکز کو ایک کروڑ روپے تک جرمانہ اور لائسنس منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضبط شدہ سامان کی نیلامی کسٹم ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔

یہ قانون ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے سخت پیغام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button