فیشن
Trending

ہانیہ عامر عالمی سطح پر مقبول، دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چمکتے ستارے ہانیہ عامر نے ایک اور بین الاقوامی سنگ میل عبور کر لیا۔ معروف فلمی و تفریحی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی (IMDb) نے انہیں 2025–26 کی دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر شامل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

اس عالمی فہرست میں ہانیہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں، جو نہ صرف اپنی دلکش شخصیت بلکہ فطری اداکاری، معصوم مسکراہٹ اور اسکرین پر جاندار موجودگی کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں آسٹریلیا کی مارگوٹ روبی، امریکا کی شیلین وڈلے، چین کی دلرابا دلمورت، جنوبی کوریا کی نینسی مکڈونی اور بھارت کی کرِتی سنن بھی شامل ہیں۔
لیکن سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ ہانیہ نے امبر ہرڈ، ایما واٹسن اور ترک اسٹار ہاندے آرچل جیسی عالمی شہرت یافتہ حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے ہانیہ کو پاکستان کی "گلوبل فیورٹ” قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button