اسلام آباد: یومِ پاکستان کی صبح کو ایک نئی ولولہ انگیز آواز مل گئی۔ ارضِ پاک کے جری سپوتوں اور اس مٹی سے عشق کرنے والوں کے لیے ایک نیا نغمہ ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے مختصر ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی حب الوطنی کے جذبات کو مہماز کر دیا ہے۔
یہ نغمہ محض لفظوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ ان جذبوں کی عکاسی ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں اپنی مٹی کے لیے موجزن ہیں۔ ٹیزر کے مناظر دفاعِ وطن کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں، جو سننے والوں کی آنکھوں کو پرنم اور ارادوں کو بلند کر دیتے ہیں۔
عید الفطر کے پرمسرت موقع اور یومِ پاکستان کے قومی جوش و خروش کے بیچ، یہ نغمہ قومی فخر کے احساس کو ایک نئی بلندی بخشے گا۔




