فیشن
Trending

علی ظفر کی بڑی قانونی فتح: سیشن عدالت نے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

 

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کے حق میں ہتکِ عزت کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے علی ظفر کے دعوے پر باقاعدہ ڈگری بھی جاری کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے فریقین کے دلائل اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع کے الزامات سے علی ظفر کی سماجی اور پیشہ ورانہ شہرت کو نقصان پہنچا، جس کا ازالہ ضروری ہے۔ عدالت نے میشا شفیع کو پابند کیا ہے کہ وہ معینہ مدت کے اندر ہرجانے کی رقم علی ظفر کو ادا کریں۔
یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا تھا جب میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں علی ظفر نے اپنی ساکھ متاثر ہونے پر کروڑوں روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ آج کے فیصلے کو پاکستان میں ہتکِ عزت کے قوانین کے حوالے سے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button