پاکستان

فیصل آباد: رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں عمر ایوب ، زرتاج گل ، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو سزائیں

فیصل آباد : انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 59 نامزد ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں دی گئی ہیں ۔

عدالت نے سابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل، کنول شوذب، ایم پی اے شیخ شاہد جاوید اور اسماعیل سیلا سمیت دیگر کو یہ سزا دی۔ اس کے علاوہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

کل 109 نامزد ملزمان میں سے 75 کو سزائیں سنائی گئیں اور تمام سزا یافتہ ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا دی گئی۔اے ٹی سی  نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔

یہ مقدمہ 9 مئی کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے سے متعلق ہے، جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد  نامزد تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button