کاروبار
Trending

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز

 

کراچی : ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج منگل کو فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر بڑھ کر 3380 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ملکی مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے صرافہ مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button