اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے پارٹی کو اہم پیغام پہنچایا ہے کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں سے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب زدہ علاقوں خصوصاً بونیر کی تباہ کاریوں پر گہرا افسوس ظاہر کیا ہے اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ خود کریں گے۔ بانی چیئرمین نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر انتخابات کو قانونی جواز نہ دیا جائے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل حالات میں بانی کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا۔ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں، جن کے مطابق ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے پی ایم ایس ہسپتال کے ڈاکٹرز آنے والے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ نہیں دیا اور اس حوالے سے کوئی کارروائی زیر غور نہیں۔




