فیشن
Trending

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، مداحوں کی خوبصورتی کی تعریف

 

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہیں جو مداحوں کے درمیان تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر نے ہانیہ کے فینز کو دیوانہ کر دیا ہے اور انہیں خوبصورتی کی ملکہ کے القابات سے نوازا جا رہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور وہ انہیں نہایت حسین اور دلکش قرار دے رہے ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ ساتھ اداکار فیصل قریشی نے بھی ہانیہ کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو "لوٹا” قرار دیا ہے۔

ہانیہ عامر کی یہ تصاویر ایک بار پھر ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہیں، اور ان کی ہر نئی پوسٹ پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مرکوز ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button