پاکستان تحریک انصاف کے چار سینیٹرز اعظم خان سواتی، علی ظفر، دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے عمران خان کی ہدایت کے بعد سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اعظم سواتی نے پانچ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا اور اسے پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج قرار دیا۔ علی ظفر نے اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ دیا۔ ذیشان خانزادہ اور دوست محمد نے اپنی کمیٹیوں کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی متعدد کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
0 33 Less than a minute




