مظفرآباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے وجنڈی چونترہ کے مقام سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق وہ ریلی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور ان کے خلاف 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔
پی ٹی آئی قیادت نے ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔




