کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند دنوں میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہر میں موسم گرم و مرطوب رہے گا۔
ہوا میں نمی کی بلند سطح اور سمندری ہواؤں کی بحالی کے سبب اچانک بادل بن سکتے ہیں، جن سے ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔




