بین الاقوامی
Trending

نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری وزیراعظم منتخب

 

کٹھمنڈو:نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم بن گئیں اور انہوں نے صدر کے سامنے حلف اٹھا لیا۔ ان کی تعیناتی ملک میں حالیہ ہنگاموں اور سیاسی بحران کے بعد عمل میں آئی۔

سوشیلا کرکی نے اپنے دورِ صدارت میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے تھے اور ان کی قیادت میں عبوری حکومت ملک میں استحکام لانے کی کوشش کرے گی۔

نیپال میں بدترین مظاہروں کے دوران 51 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی ہوئے اور فوج نے دارالحکومت میں امن قائم کرنے کے لیے کرفیو نافذ کیا تھا۔ وزیراعظم اور وزرا کے استعفوں کے بعد سوشیلا کرکی کی قیادت میں نئی عبوری حکومت نے حالات معمول پر لانے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

صدر رام چندر پاؤڈل نے عوام سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button