کھیل
Trending

ایشیا کپ میں بہترین بولنگ کے بعد ابرار احمد ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے ایشیا کپ 2025 میں اپنی شاندار بولنگ کے بل بوتے پر ٹی 20 بولرز کی عالمی رینکنگ میں 12 درجے ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث ان کی رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 25 ویں اور حارث رؤف 9 درجے ترقی کے بعد 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب محمد نواز اور صفیان مقیم کی رینکنگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی پہلے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 31 درجے ترقی کرتے ہوئے 24 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، افغان آل راؤنڈر راشد خان دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب پانچویں، محمد نواز 17 ویں اور فہیم اشرف 39 ویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button