کھیل
Trending

کپتانی کا موقع ملنا اعزاز، ٹیم کو بہترین نتائج دلانے کی کوشش ہوگی، صاحبزادہ فرحان

 

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پہلی بار کپتان کی حیثیت سے ملک کا نام سربلند کرنے کا موقع ملا ہے، کوشش ہوگی کہ اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھاتے ہوئے ٹیم کو بہترین نتائج دلائیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور انہیں اپنی ضرورت کے مطابق ٹیم ملی ہے۔ تمام کھلاڑی محنتی ہیں اور بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیم بڑی ہو یا چھوٹی، انٹرنیشنل سطح پر پریشر ہوتا ہے۔ بحیثیت کپتان انہیں بھی اس دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کے والدین نے ہمیشہ ان کے لیے دعائیں کیں اور آج ان کی دعا پوری ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم کی توجہ موجودہ سیریز پر ہے، جس کے بعد ون ڈے اور ورلڈ کپ کی تیاری کی جائے گی۔ سلیکشن کمیٹی کا کام ٹیم کو حتمی شکل دینا ہے، جبکہ انہیں کپتان کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button