کھیل
Trending

ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے، شاہین آفریدی کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

 

لاہور :ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان آج فائنل کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، پاکستان کی حکمت عملی ہوگی کہ میچ کے ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا جائے۔

ادھر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button