نشین : کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما 61 اور تلک ورما 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی۔ حسن نواز نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ صائم ایوب 29 اور معاذ صداقت 23 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
روایتی حریفوں کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ سنسنی خیز مراحل سے گزرا، تاہم بھارت نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔




