اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اس وقت غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے خطاب کے دوران درجنوں عالمی رہنما اجلاس ہال سے واک آؤٹ کر گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کا یہ بائیکاٹ مسلم ممالک کے علاوہ بعض مغربی اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف پرامن اور علامتی احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔
نیتن یاہو جیسے ہی پوڈیم پر پہنچے، ہال کی کئی نشستیں خالی ہو گئیں، جس سے بین الاقوامی برادری کے ایک بڑے حصے کی ناراضی واضح ہو گئی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بائیکاٹ اسرائیل کی خارجہ پالیسی کے لیے سفارتی تنہائی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔




