پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ میچ میں گراؤنڈ کے اندر گرمی صرف گیند اور بلے تک محدود نہ رہی۔ کھلاڑیوں کے اشاروں، بیانات اور حرکات نے میچ کے بعد تنازع کو جنم دیا۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریاکمار یادو کے بیان پر اعتراض اٹھایا تھا، جبکہ بھارتی بورڈ نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی "نامناسب حرکات” پر شکایت درج کرائی تھی۔
آئی سی سی نے دونوں جانب سے شکایات پر غور کے بعد سوریاکمار اور حارث پر 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، جبکہ فرحان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔




