پاکستانکھیل

کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنا افسوسناک ہے، محسن نقوی کا نریندر مودی کے جنگی بیانات پر شدید ردعمل

لاہور :  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین  محسن نقوی نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے مبینہ جنگی بیانات اور بھارتی ٹیم کے حالیہ غیر روایتی رویے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ "کرکٹ کو جنگ سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے اور اس سے کھیل کی اصل روح مجروح ہوتی ہے۔” انہوں نے بھارتی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں صرف شکست اور رسوائی ملی ہے، اور کسی ایک میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیلوں کو سیاسی عزائم کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے، اور اس سے عالمی سطح پر کھیل کے بارے میں منفی پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ سمیت تمام کھیل امن، ہم آہنگی اور دوستی کے فروغ کا ذریعہ ہونے چاہئیں، نہ کہ نفرت اور تقسیم کا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو اس فیصلے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ٹرافی اسٹیڈیم سے واپس منگوا لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button