لاہور:پنجاب حکومت نے سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے منصوبے کے تیسرے فیز کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیز 5 اکتوبر سے شروع ہونا تھا مگر اب دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ فیز 2 میں دیے گئے ٹھیکوں کو مستحکم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، اسی لیے تیسرے فیز کی شروعات کو مؤخر کیا گیا ہے۔




