اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستانی فضائی کمپنیوں، خصوصاً پی آئی اے پر عائد فضائی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد پی آئی اے نے ایک بار پھر برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی منظوری پی آئی اے کی فضائی حفاظت کے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کا اعتراف ہے۔
ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ پروازوں کا شیڈول فائل کیا جا چکا ہے اور منظوری کے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
پی آئی اے نے وزیر اعظم، وزیر دفاع، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کاوشوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔




