راولپنڈی :کارگل کی جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج ملک بھر میں عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔ شہید نے بلند پہاڑوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا۔
علمائے کرام نے مساجد میں شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں اور کہا کہ وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے ہمیشہ قوم کے ماتھے کا جھومر رہتے ہیں۔




