گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر تقریباً 300 انسانی جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مدعو کرلیا۔ وزیرِاعظم نے ان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے ہیرو ہیں اور انہیں خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔




