فیشن
Trending

’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر، نادیہ خان نے متنازعہ شو کی کی حمایت


اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ’لازوال عشق‘ کا یوٹیوب پر نشر ہونا اچھا فیصلہ ہے، کیونکہ اس طرح دیکھنے والے خود انتخاب کریں گے کہ وہ شو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

یہ شو، جس کی میزبانی عائشہ عمر نے کی ہے، 29 ستمبر سے یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ اس شو کے ٹریلر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور پابندی کے مطالبات بھی سامنے آئے تھے۔ تاہم عائشہ عمر نے کہا تھا کہ ’لازوال عشق‘ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ سچی محبت کی تلاش کا سفر ہے۔

شو میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک بنگلے نما محل میں کئی ہفتوں تک رہیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کریں گے۔

’کیا ڈرامہ ہے‘ کے پروگرام میں نادیہ خان کے علاوہ عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان نے بھی شو کی تعریف کی۔ مرینہ خان کے مطابق یہ شو پہلے عربی، ترکی اور دیگر زبانوں میں پیش کیا جا چکا ہے اور اب پہلی بار اردو میں آ رہا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یوٹیوب پر متعدد ویب سیریز موجود ہیں، اس لیے ’لازوال عشق‘ پر پابندی مناسب نہیں ہوگی۔ مرینہ خان نے خبردار کیا کہ پاکستان میں ’برزخ‘ جیسی ویب سیریز پر پابندی لگائی جا چکی ہے، اور ممکن ہے کہ ’لازوال عشق‘ کا یوٹیوب چینل بھی بند ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button