پاکستان
Trending

لاہور میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

لاہور:لاہور میں مختلف مقامات پر بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور بالائی اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، سمندری ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بوندا باندی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button