کھیل
Trending

پی ایس ایل میں مزید وسعت، دو نئی ٹیموں کے لیے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی لائن لگ گئی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے عمل میں غیر معمولی عالمی دلچسپی سامنے آنے کی تصدیق کی ہے، جہاں مقررہ مدت کے دوران 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کروا دی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق بڈنگ میں حصہ لینے والی یہ پارٹیاں دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتی ہیں، جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی یہ دلچسپی پی ایس ایل کے مضبوط برانڈ، بڑھتی ہوئی مقبولیت اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بڈنگ کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیکنیکی معیار پر پورا اترنے والی پارٹیوں کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی، جس کے ذریعے دو نئی فرنچائزز کی ملکیت دی جائے گی۔

اوپن بڈنگ کا یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بڈنگ کا پورا عمل شفاف، مسابقتی اور عالمی اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع اور ترقی کے سفر کو مزید تقویت مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button