پاکستان
Trending

پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں تیز

 

اسلام آباد:پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات، ترقیاتی کاموں اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کے شرکا کو مختلف ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایس سی او اجلاسوں کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سربراہی اجلاس کے انتظامات اعلیٰ ترین معیار کے ہونے چاہئیں اور تمام متعلقہ ادارے تیاریوں کو بروقت مکمل کریں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس پاکستان کے لیے اہم سفارتی موقع ہے، اس لیے انتظامات میں معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button