پاکستان
Trending

سعودی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے الوداعی ملاقات

 

لاہور :سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز نے سعودی سفیر کے دورِ سفارت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button