پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں بارشوں سےسیلابی صورتحال: وزیراعلیٰ مریم نواز کا فوری ردعمل، 7 اضلاع میں فوج طلب

 ٓلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے فوری امدادی اقدامات اٹھاتے ہوئے صوبے کے 7 اضلاع میں فوج کو طلب کر لیا ہے۔

فوج کو لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ ہنگامی حالات میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے سیلابی خطرے سے نمٹنے کے لیے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی، جس پر حکومت پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔ فوجی دستے ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق، آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی ضرورت پڑنے پر متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے تاکہ امدادی کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔

پہلے سے ہی ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں، اور اب فوج کی شمولیت سے ریلیف اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب اور تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو چوبیس گھنٹے (24/7) مانیٹر کر رہے ہیں، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔

حکومتی اقدامات کا مقصد نہ صرف متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنا ہے بلکہ ممکنہ بڑے نقصان سے بچاؤ کو بھی یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button