پاکستان
Trending

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، خاران اور مستونگ میں 8 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خاران میں 25 جون کو فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع مستونگ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button