بین الاقوامی
Trending

مودی کی سرمایہ دار دوست پالیسیوں پر مزدوروں کا دھاوا، نوئیڈا میں جلاؤ گھیراؤ

 

نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے عوام کے معاشی استحصال نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ صنعتی شہر نوئیڈا میں ہزاروں مزدوروں نے مودی حکومت کی "ناقص معاشی پالیسیوں” کے خلاف بغاوت کر دی، جس کے نتیجے میں پرتشدد ہنگامے پھٹ پڑے اور مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ نے اس احتجاج کو مودی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے پی کی حکومت میں عام بھارتی شہری کا معاشی طور پر "گلا گھونٹا” جا رہا ہے۔
حکومت کا پورا ڈھانچہ عوام کے معاشی اور سماجی استحصال میں مصروف ہے، جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مودی کی پالیسیوں نے بھارت کے ہر طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس سے معاشرے میں بے چینی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں کے اس پرتشدد احتجاج کا دفاع کرتے ہوئے اسے مودی سرکار کی ناانصافیوں کا ردِعمل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے قریبی سرمایہ داروں کی اجارہ داری اور من مانیوں نے مزدوروں کو بھوک پیاس سے نڈھال کر دیا ہے۔ محنت کشوں کو ان کی محنت کا جائز صلہ نہیں دیا جا رہا، جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکلنے اور توڑ پھوڑ کرنے پر مجبور ہو گئے۔
نوئیڈا میں ہونے والے حالیہ واقعات نے مودی حکومت کے ‘شائننگ انڈیا’ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج صرف تنخواہوں کے لیے نہیں بلکہ مودی سرکار کی طویل عرصہ سے جاری غریب کش پالیسیوں کے خلاف عوامی غم و غصے کا اظہار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button