پاکستان

محمد اورنگزیب کا کارکردگی اور احتساب کے نظام پر زور

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظام حکومت کے بغیر مالیاتی اصلاحات مکمل نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے ایف بی آر کو ملک کے مالیاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں نے اپنی کارکردگی اور تنظیم نو پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انسانی وسائل کی پالیسیوں میں تبدیلی سے ادارے کی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button