کھیل
Trending

جیسن گلیسپی کی پی ایس ایل میں واپسی: نئی ٹیم حیدرآباد کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پا گیا

 

کراچی : پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب یہ خبر سامنے آئی کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پی ایس ایل کی نئی ابھرتی ہوئی فرنچائز ‘حیدرآباد’ کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی حیدرآباد فرنچائز کے پہلے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ گلیسپی، جن کا شمار دنیائے کرکٹ کے زیرک کوچز میں ہوتا ہے، اپنی جارحانہ حکمت عملی اور نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے بعد، اب وہ ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔
نئی فرنچائز نے اپنے سفر کا آغاز ایک تجربہ کار نام کے ساتھ کر کے دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ گلیسپی کی تقرری حیدرآباد کے لیے ایک "ماسٹر سٹروک” ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ وہ پاکستانی ڈومیسٹک پلیئرز اور انٹرنیشنل اسٹارز کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button