سماجی
Trending

وزن بڑھانے کی خطرناک کوشش نے جان لے لی: 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمتری نویانزن چل بسے

 

روس کے شہر اورینبرگ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمتری نویانزن ایک غیر معمولی وزن بڑھانے کے تجربے کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ دمتری سوشل میڈیا پر یہ دکھانا چاہتے تھے کہ وزن کم کرنے کے سفر سے پہلے زیادہ وزن کس حد تک تیزی سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے روزانہ دس ہزار کیلوریز پر مشتمل غیر صحت بخش ’’جنک فوڈ ڈائٹ‘‘ اختیار کی، جس میں کیک، برگر، پیزا، پیسٹریز، چپس اور بھاری مایونیز والے کھانے شامل تھے۔

صرف چند ہفتوں میں دمتری کا وزن 13 کلو بڑھ کر 105 کلوگرام تک پہنچ گیا۔ 18 نومبر کو اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے چپس کھاتے ہوئے اپنے وزن میں اضافے کا ذکر کیا اور طبیعت ناسازی کی شکایت بھی کی، لیکن کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ ان کی آخری پوسٹ ثابت ہوگی۔

موت سے ایک دن قبل انہوں نے اپنا کوچنگ سیشن منسوخ کر کے دوستوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم چند گھنٹوں بعد وہ نیند میں دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button