پاکستان
Trending

پیپلزپارٹی 58 سالہ ہوگئی: آصف زرداری کا جمہوریت اور عوامی حقوق پر زور

 

اسلام آباد:پیپلزپارٹی آج اپنے قیام کے 58 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہی ہے۔ پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے۔

آصف زرداری کے مطابق 1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تحفہ ہے اور ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد بھی پیپلزپارٹی نے رکھی۔

پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور کراچی کے کورنگی میں جلسوں کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال رہی ہے اور کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button