کرم:کرم کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے طالبان کی کئی پوسٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایک ٹینک بھی تباہ ہوا جبکہ شدید لڑائی کے باعث طالبان کو اپنی پوزیشن چھوڑ کر پسپا ہونا پڑا۔
فوج نے علاقے میں اپنی حکمرانی مضبوط کر لی ہے اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔




