پاکستان
Trending

آزاد کشمیر: ن لیگ اپوزیشن میں، حکومت سازی کا منظرنامہ بدل گیا

 

آزاد کشمیر:آزاد کشمیر کی سیاست میں جوڑ توڑ زور پکڑ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور اپوزیشن میں رہ کر اصولی سیاست کو فروغ دے گی۔

ادھر، پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک کے ساتھ مذاکرات میں تیزی لائی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ نے حکومت میں شمولیت کے بدلے سپیکر اسمبلی کا عہدہ حاصل کرنے کی شرط رکھی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کر کے حکومت سازی پر اعتماد میں لیا، جبکہ مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، ن لیگ کے اپوزیشن میں جانے اور فارورڈ بلاک کے مذاکرات، آزاد کشمیر کی آئندہ حکومت کے توازن میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button