مظفرآباد: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا منصوبہ موخر کر دیا ہے اور چند روز میں اسے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں 52 ارکان ہیں اور حکومت سازی کے لیے 27 کی حمایت ضروری ہے۔ پیپلزپارٹی کے مطابق انہیں 36 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ وزیراعظم نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔




