بین الاقوامی
Trending

بنگلادیش: اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی عسکری قیادت میں بڑا ردوبدل

 

ڈھاکہ :بنگلادیش میں نئی منتخب حکومت کے قیام کے فوراً بعد فوج کے کلیدی عہدوں پر اعلیٰ سطح کی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد دفاعی اور انٹیلی جنس اداروں کے انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
چیف آف جنرل اسٹاف (CGS)، لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمٰن، ڈی جی ‘ڈی جی ایف آئی’ (DGFI) میجر جنرل قیصر رشید چوہدری، پرنسپل اسٹاف آفیسر (PSO)لیفٹیننٹ جنرل میر مشفق الرحمٰن مقرر ہوئے ہیں۔
سابق پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن اور میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کی خدمات وزارتِ خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں، جہاں وہ بطور سفیر فرائض انجام دیں گے۔
یہ تبدیلیاں 12 فروری کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سامنے آئی ہیں جن میں بی این پی (BNP) 209 نشستوں کے ساتھ فاتح قرار پائی اور طارق رحمان وزیراعظم منتخب ہوئے۔ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بنی، جس کے امیر اب اپوزیشن لیڈر مقرر ہو چکے ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اور فوجی قیادت میں یہ ردوبدل ملک میں سیاسی استحکام اور اداروں کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کے لیے ناگزیر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button