لاہور: پنجاب میں جاری ‘ستھرا پنجاب’ مہم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کر دیا ہے۔ یورپ، جاپان اور خلیجی ممالک کی جانب سے تعریف کے بعد، اب دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین نے بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس وژن کو عالمی معیار کا قرار دے دیا ہے۔
چین کے معتبر اخبار "چائنہ ڈیلی” نے اپنی تازہ اشاعت میں مریم نواز کے صفائی کے نظام کو سراہتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے۔ اخبار نے خاص طور پر درج ذیل نکات کو اجاگر کیا ہے۔ کچرے کو ضائع کرنے کے بجائے اسے توانائی یا دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی حکمت عملی نے چینی ماہرین کو متاثر کیا ہے۔
پنجاب بھر میں صفائی کے یکساں اور جدید نظام کی فراہمی کو ایک بڑی انتظامی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔’ستھرا پنجاب’ اب محض ایک مقامی مہم نہیں رہی بلکہ ایک بین الاقوامی کیس اسٹڈی بن چکی ہے۔ مغربی ممالک پہلے ہی اس سسٹم کی مانیٹرنگ اور نتائج کو سراہ چکے ہیں۔گلف ریجن میں بھی پنجاب کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل کو اپنانے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
چینی میڈیا کا اعتراف اس بات کی دلیل ہے کہ یہ پروگرام ماحولیاتی تحفظ کے عالمی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
حکومتِ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "چائنہ ڈیلی” جیسے بڑے عالمی جریدے کی جانب سے پذیرائی مریم نواز کے وژن کی سچائی پر مہرِ تصدیق ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف صوبے کو صاف ستھرا بنا رہے ہیں بلکہ پاکستان کا ایک مثبت اور ترقی پسند چہرہ دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں۔




