دیامر:نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ” کہا جاتا ہے، ایک بار پھر کسی کے خوابوں کو ہمیشہ کے لیے سلا گیا۔
47 سالہ کولاوشاوا کلارا، چیک ری پبلک کی تجربہ کار کوہ پیما، اس بلند چوٹی کو سر کرنے کا خواب لے کر پاکستان آئی تھیں، مگر بلندی سے گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔
ان کے ساتھ موجود ساتھیوں نے فوری طور پر بیس کیمپ کو اطلاع دی، جس کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
بلند و بالا پہاڑ اور سخت موسم، ریسکیو مشن کو مزید دشوار بنا رہے ہیں۔
یہ صرف ایک حادثہ نہیں، ایک خواب کا بکھرنا ہے ، وہ خواب جو ہر کوہ پیما اپنی روح میں لے کر بلندیوں کی جانب بڑھتا ہے۔




