پاکستان
Trending

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کیے اور مؤقف سنے بغیر حکم جاری کردیا گیا۔

حکومت کے مطابق درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اہم قانونی نکتے کو مؤخر کرکے یکطرفہ طور پر عبوری حکم دیا گیا، حالانکہ عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ رول 197 سے ہٹ کر حکم جاری کرنا ریکارڈ پر موجود ایک نمایاں قانونی خامی ہے۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق حکم واپس لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button